نئی دہلی ،4؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے آج الزام لگایاہے کہ تین طلاق بل کے تعلق سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کی پالیسی اور نیت ٹھیک نہیں ہے اور راجیہ سبھامیں وہ بل کو منظور نہیں کراناچاہتی ہے۔کانگریس کے سینئرلیڈر اور راجیہ سبھارکن پرمود تیواری نے یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ بی جے پی اس بل کو منظور کرانے کے حق میں نہیں ہے۔بل کو منظور کرانے کے بجائے وہ اس بل پر ہنگامہ کرکے ماحول اپنے حق میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔